پارٹی گرل کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پارٹی گرل کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کیپشن: پارٹی گرل کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ایک نیوز :’’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘‘ سے مشہورہونیوالی دنانیرمبین کی شادی کی تقریب میں ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنانیر مبین  شادی کی تقریب میں ڈانس کررہی ہیں ۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے اداکارہ اپنے دوستوں ،کزنز اور بہن بھائیوں کے ہمراہ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا سٹار بھارتی گانے دل میں جو باتیں ہیں پر اپنے کزنز اور بہن بھائیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئےنظر آرہی ہیں ۔


اسی طرح ایک ویڈیو میں دنانیرکو بھارتی گانے ننا رے ننارے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے ۔  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں دنا نیر کی ڈانس کرنے کی صلاحیت کی  تعریف کی جا رہی ہے وہی کئی صارفین کی  جانب سے  تنقید بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ دنانیر مبین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔