ضمانت مسترد :تحریک انصاف کا سابق رکن صوبائی اسمبلی عدالت سے فرار

ضمانت مسترد :تحریک انصاف کا سابق رکن صوبائی اسمبلی عدالت سے فرار
کیپشن: Bail rejected: Ex-member of Tehreek-e-Insaf absconded from the court

ایک نیوز :لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے کے بعد تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت سے پولیس ٹیم پر حملے کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی و تین دیگر افراد گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
رائے ونڈ پولیس اسٹیشن نے سابق رکن صوبائی اسمبلی شبیر گجر، خالد گجر، طارق فاروق اور عدیل محمود کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا کہ انہوں نے چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر جدید اسلحے بشمول کلاشنکوف سے حملہ کیا تھا۔ان افراد پر پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا بھی الزام ہے۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے اپنے وکلااور حامیوں کے تعاون سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔