این اے 193راجن پور میں ضمنی انتخاب پرسخت سکیورٹی کی ہدایت

Feb 25, 2023 | 17:34 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کوخط لکھ کر این اے193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کےدوران فول پروف ‏سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی ۔

الیکشن کمیشن کے خط کے متن کے مطابق ضلعی انتظامیہ راجن پور ، ڈی آر او،  اور آر اوز کے ساتھ تعاون ‏نہیں کر رہے۔‏ ضلعی انتظامیہ متعلقہ حلقے میں ضمنی انتخاب ملتوی کرانا ‏چاہتی ہے ۔الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کی تمام تیاریاں مکمل کر چکا۔ڈی آر او اور آر اوز کو مکمل تعاون فرام کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کسی بھی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف قانون ‏کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں