بارکھان واقعہ:قتل کیےگئے 3 افرادکو سپرد خاک کردیا گیا

Feb 25, 2023 | 15:24 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: بارکھان واقعے میں قتل کیے گئے 3 افراد کو مشرقی بائی پاس قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تدفین میں خان محمد مری اور مری قبیلے کے افراد نے شرکت کی، خان محمد مری کے 2 بیٹوں اور نامعلوم خاتون کی لاش 5 روز قبل بارکھان کےکنویں سے ملی تھی۔

تینوں افراد کے قتل کے خلاف مری اتحاد نے چار روز تک دھرنادیا تھا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر خان محمد مری کو اہلخانہ سے ملوایا گیاتھا وہ اور ان کے اہل خانہ پولیس کی تحویل میں آگئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بازیاب خاتون اور بچوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں پیش کیا جائےگا جہاں ان کے مجسٹریٹ کے روبرو بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والوں کے ڈی این اے اور جنسی زیادتی کے حوالے سے نمونے لیے جائیں گے، قانونی تقاضوں کے بعد بازیاب افراد کو خان محمد مری کے حوالے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں