ایک نیوز : بھارت کے شہر پریاگ راج میں سیاسی رہنما کے قتل میں اہم گواہ کو پولیس گارڈز سمیت سرعام قتل کردیا گیا ۔ جس سے شہرمیں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امیش پال عرف کرشنا کمار پال کی بیوہ جیہ پال کی درخواست پر عتیق احمد نامی مسلمان شہری اور اس کے خاندان کے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مسلح افراد نے پریاگ راج ( الہ آباد) کے علاقے سولم سرائے میں امیش پال پر اس کے گھر کے باہر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی سکیورٹی پر تعینات سرکاری پولیس گن مین ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور جاتے ہوئے مقتول کا اسلحہ بھی ہمراہ لے گئے۔
प्रयागराज उमेश पाल की हत्या का लाइव वीडियो इसमें हत्यारों ने गनर की बंदूक भी लुटते हुए दिख रहे है pic.twitter.com/c8Ve8znzBj
— Tushar Srivastava (@TusharSrilive) February 25, 2023
واضح رہے 2005 میں بی ایس پی کے ایم ایل اے راجو پال کا قتل ہوگیا تھا جس کیس میں امیش پال مرکزی گواہ تھے ۔ امیش پال کی بیوہ نے الزام لگایا ہے کہ 2006میں بھی اپنا نام کیس سے نکلوانے کے لئے ملزم عتیق نے امیش پال کو اغوا کرلیا تھا ااورمنت سماجت کے بعد چھوڑا تھا۔