ایک نیوز: دبئی کے سفارتخانے کی جانب سے 10کلومیٹر ماحول دوست میراتھن کا انعقادکیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفرا، سفارتی برادری کے نمائندوں اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق کانسٹی ٹیوشن ایونیو اسلام آباد میں ہونے والی اس صحت مند اور ماحول دوست 10 کلومیٹر دوڑ میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اس سال اقوام متحدہ کی سب سے بڑی کانفرنس COP28 کی میزبانی کر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پلوں کی تعمیر پر توجہ دے گا جو گلوبل ساؤتھ سمیت ان تمام ممالک کی مدد کریں گے جن کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات لاحق ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ کلائمیٹ ایکشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے میراتھن کے کامیاب انعقاد کے لیے تعاون اور سہولتوں کے لیے حکومت پاکستان، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام، اسلام آباد انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،
عبید ابراہیم الزابی کا مزید کہنا تھا کہ میراتھن اور زندگی کے تمام شعبوں سے نمایاں شرکت دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ بھائی چارے، شراکت داری اور مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔