اے این ایف کی کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اے این ایف کی کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پشاور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور فلائٹ نمبر PK 283 سے دبئی جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 85 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں خیبر کا رہائشی ملزم گرفتار  ہو گیا ہے۔ 

اے این ایف نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر OD 132 سے کوالالمپور جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 26 ہیروئن  سے بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں پاکپتن کا رہائشی ملزم گرفتار  ہو اہے۔  اس کے علاوہ  اے این ایف نے لاہور موچی گیٹ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے لاہور کے رہائشی ملزم سے 8 کلو 400 گرام چرس ،600 گرام افیون اور 400 گرام آئس برآمد  کی ہے۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

  اے این ایف اور موٹر وے پولیس نے شیخوپورہ موٹر وے کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 186 کلو چرس اور 14 کلو افیون برآمد  کی ہے۔ اے این ایف نے زیرو لائن تورخم بارڈر کے قریب کاروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے 12 کلو چرس برآمد  کی ہے۔  اس کے علاوہ اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر پر پلاسٹک کے تھیلوں سے 39 کلو چرس برآمد کی ہے۔ چمن کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 6020 لیٹر  ممنوعہ کیمیکل برآمد  کیا گیاہے۔  پولیس نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔