سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
کیپشن: Differences in the Supreme Court Bar Association came to the fore(file photo)

ایک نیوز: انتخابات کی تاریخ پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے ازخود نوٹس کیس میں احسن بھون کو وکیل نامزد کردیا جبکہ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے سیکرٹری بار مقتدر اختر شبیر کو وکیل نامزد کردیا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب خیبر پختونخوا انتخابات ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ بار کو نوٹس جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے قرار داد کے ذریعے احسن بھون کو وکیل نامزد کیا۔

سپریم کورٹ بار کی 17 رکنی ایگزیکٹو باڈی میں سے 9 ارکان نے احسن بھون کے حق میں قرار داد پاس کی۔