ایک نیوز: کراچی سمیت سندھ بھر میں شاپنگ مال اور مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاپنگ مال اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرائی جائیں۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔
کمشنر نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹ کو رات 10 بجے بند کرانے کے اقدامات کیے جائیں۔توانائی بحران سے متعلق وفاقی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے۔ کمشنر کراچی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔