گجرات: مسلح ملزمان کی33 سالہ شخص اور امدادی مدد کیلئے آئے ریسکیو اہلکاروں پر فائرنگ

گجرات: مسلح ملزمان کی33 سالہ شخص اور امدادی مدد کیلئے آئے ریسکیو اہلکاروں پر فائرنگ

ایک نیوز:  کھاریاں کباڑی بازار میں مسلح ملزمان نے 33 سالہ شخص کو سرعام فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ طبی امداد فراہم کرنے والے ریسکیو اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کھاریاں میں قتل غارات میں روز بروز اضافہ ہونے لگاانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کے آگے بے بس نظر آتے ہیں۔ گزشتہ روز کھاریاں میں کباڑی بازار میں 33 سالہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔مسلح شخص نے قتل کرنے کے بعد طبی امداد فراہم کرنے والے ریسکیو اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی۔

گجرات میں گزشتہ 6 روز میں پانچ قتل کی وارداتوں میں نصف درجن کے قریب شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار گیا، پولیس کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے 33 سالہ عبداللہ نامی شخص قتل کیا  جبکہ 15سالہ راہگیر سٹوڈنٹ زخمی ہوئی تھی، بڑھتی قتل کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف وہراس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ابتدائی تحیقیقات میں واقعہ سابقہ رنجش کی بناء پر پیش آیا  ہے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کوئی بھی ملزمان گرفتار نہ کیے جا سکے،