پاکستان نے آئی ایم ایف کا شرح سود 2 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ تسلیم کرلیا

Feb 25, 2023 | 13:23 PM

ایک نیوز: شرح سود کو 2 فیصد تک بڑھانے کے مطالبے پر پاکستان نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے مذاکرات مکمل ہونے کا قومی امکان ہے۔  بتایا گیا ہے کہ حکام وزرات خزانہ کے گزشتہ رات دیر گئے تک آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری رہے۔ آئی ایم ایف حکام ہر نقطے کا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔

حکام وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان نے پالیسی ریٹ میں اضافے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ اضافہ 2 فیصد تک کیا جائے گا۔ پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔ پاور سیکٹر کے معاملات طے ہونے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جون تک غیر ملکی زرِ مبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر تفصیل سے بریفنگ دے دی ہے۔ آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ آنے والے ممالک سے بھی بات چیت کر رہا ہے۔ مذاکرات میں پاکستان سے متعلق سیاسی  معاملات پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

مزیدخبریں