اگر مغل اتنے ہی ظالم تھے تو تاج محل اور قطب مینار گرا دیں: نصیر الدین شاہ

Feb 25, 2023 | 13:01 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے انڈیا میں مغلوں کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ردعمل دیتےہوئےکہا کہ ’ اگر مغل اتنے ہی ظالم تھے تو ان کی مخالفت کرنے والوں کو چاہیے کہ تاج محل، لال قلعہ اور قطب مینار جیسی تاریخی یادگاروں کو منہدم کردیں۔‘
رپورٹ کے مطابق ’غالب‘ سمیت  کئی یادگار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نصیرالدین شاہ اپنی نئی آنے والی ویب سیریز ’تاج،خون سے تقسیم‘ میں اکبر بادشاہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔10 اقساط پر مشتمل فیملی ڈرامہ 3مارچ 2023 کو نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں دھرمیندر شامل ہیں، جو شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ مغل یہاں انڈیا کو لوٹنے نہیں بلکہ اسے اپنا گھر بنانے آئے تھے۔نصیرالدین نے مزید کہا کہ ہمارے ملکی روایات کی قیمت پر مغلوں کی عزت کی گئی ہے لیکن انہیں ولن بنانے کی بھی ضرورت نہیں۔ نصیر الدین نے کہا کہ اگر انہوں نے جو کچھ کیا وہ خوف ناک تھا تو تاج محل کو گرا دیں، لال قلعہ گرا دیں اور قطب مینار کو بھی گرا دیں۔’ہم لال قلعہ کو مقدس کیوں مانتے ہیں؟ یہ تو ایک مغل نے بنایا تھا۔ ہمیں ان کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن انہیں بدنام کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔‘انہوں نے کہا کہ دانش ورانہ گفتگو کے لیے بحث کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ ملک کی تاریخ کی تفہیم کا فقدان ہے۔

مزیدخبریں