راجن پور: حلقہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

Feb 25, 2023 | 12:59 PM

ایک نیوز: راجن پور کے حلقہ این اے 193 میں پولنگ کا میدان کل سجے گا۔ 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے 193 کے ضمنی الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ الیکشن میں 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ اصل مقابلہ پیپلزپارٹی۔ مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی  کے درمیان ہوگا۔ 

3 لاکھ 79 ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد مرد 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔ پولنگ کے عمل کے لیے 237 پولنگ اسٹیشن اور 711 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ جن میں مردوں کے 80 خواتین کے 77 جبکہ 80 کمبائنڈ پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ 

بتایا گیا ہے کہ 237 پریزائیڈنگ آفیسر، 711 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر ڈیوٹی دیں گے۔ اس کے علاوہ 5 فیصد ریزرو سٹاف رکھا گیا ہے۔ الیکشن ڈیوٹی میں سٹاف کی تعداد 1 ہزار 6سو 59 ہوگی۔ 68 پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 169 نارمل ہوں گے۔ 

پولیس سیکیورٹی پر مامور ہوگی جبکہ رینجرز کو بھی ریزرو رکھا گیا ہے۔ این اے 193 کی سیٹ سردار جعفر خان لغاری کی وفات پر خالی ہوئی تھی۔ جس پر الیکشن کمیشن پاکستان نے 26 فروری کو الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں