بھارتی نیوز ایجنسی ANI کے جھوٹے اور بےبنیاد بیانیے کا پول کھل گیا

Feb 25, 2023 | 12:36 PM

ایک نیوز: جعلسازی، فیک نیوز اور جھوٹ کے پرچار میں ہندوستان کا کوئی ثانی نہیں۔ EU Disinfo Lab نے مسلسل تیسری بار تہلکہ خیز انکشافات کر کے بھارتی نیوز ایجنسی ANI کے جھوٹے اور بے بنیاد بیانیے کو بے نقاب کیا اور اسے Bad Sources کا نام دیا۔ 

EU Disinfo Lab کے مطابق، ANI اِن تمام جعلی نیٹ ورکس کو دہلی سریواستا گروپ کے ذریعے چلاتا ہے۔ جو جعلی این جی اوز، تھنک ٹینکس اور جعلی میڈیا ہاؤسز کے  ذریعے اس غیر قانونی عمل کو15 سال سے سر انجام دے رہا ہے۔

رپورٹ کی رُو سے، جعلی NGOs کے ذریعےUN اور UNHRC میں مختلف پاکستان مخالف تقریبات اور مظاہرے منعقد کرائے جاتے ہیں۔ اِن سب کارروائیوں کا مقصد پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق، پاکستان مخالف بیانیے کو  EU  کرونیکل سمیت دیگر جعلی میڈیا کے ذریعے شائع کیا جاتا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان مخالف بیانیے کو ہندوستان کی نیوز ایجنسی ANI کے ذریعے دیگر تمام جعلی میڈیا پر وائرل کیا جاتا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق پاکستان مخالف بیانیے کی تشہیر کو سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر ”سچی کہانی “ کے طور پر واٸرل کیا جاتا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ANI اُن افراد کی کانفرنسز، تجزیوں اور آرٹیکلز میں حوالہ دیتا ہے جن کا حقیقت میں وجود ہی نہیں۔ ان نامعلوم مصنفین کو 19جعلی  کانفرنسز، 200سے زائد تجزیے اور 500 سے زائد آرٹیکلز کے حوالہ کے طور پر استعمال کیا گیا۔ 

اس رپورٹ کے مطابق، ANI کی 2016 سے لیکر 2023  تک 300 سے زائد کہانیاں، بلاگرز اور جیو پولیٹیکل ماہرین کی رپورٹس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک اور رپورٹ جو:

Deception Games  Pak Eye Wash Action Against Terror Groups

کے نام سے شائع ہوئی،  EU Disinfo Lab کے مطابق اس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ رپورٹ کے مطابق، South Asian Democratic Forum جس کا حوالہ ANI دیتی ہے اس کو بھارت میں ہی کوئی نہیں جانتا جبکہ 50 سے زائد بار ANI اپنی خبروں میں اس کا حوالہ دے چکی ہے۔ 

رپورٹ میں واضح کہا گیا کہ اِن تمام جعلی نیٹ ورکس کا مقصد صرف پاکستان، چائنہ اور ایسے ممالک جن کے ہندوستان کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں، بدنام کرنا ہے۔ 

EU Disinfo Lab Report  کے مطابق ANI نے Charter of Munich کی خلاف ورزی کی جو آزادی صحافت کے خلاف ہے۔ 

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار ہندوستانی ریاست اس قسم کی نیوز ایجنسیز کی پشت پناہی کیوں کر رہی ہیں، جس کا مقصد ہی جھوٹا بیانیہ بنانا ہے؟ 

آخر ہندوستان کب تک پاکستان کے خلاف اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا رہے گا؟ کیا بھارت کے اس مکروہ چہرے پر بین الاقوامی میڈیا کو آواز نہیں اُٹھانی چاہیے؟

مزیدخبریں