ایک نیوز: سول ایوی ایشن نے کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے جس کی وجہ سے نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر صفائی ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن نے کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے اور کنٹریکٹ ملازمین کو ٹھیکیداری سسٹم کے اندر کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر صفائی ملازمین نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کنٹریکٹ ملازمین سول ایوی ایشن کے ماتحت کام کرتے تھے لیکن اب انہیں ٹھیکیداری سسٹم کے اندر کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ٹھیکیدار سسٹم کے اندر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ 25 ہزار سے کم ہو کر 16 ہزار کر دی گئی ہے۔ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے پر ائیر پورٹ پر صفائی کی حالت ابتر ہو گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کنٹریکٹ ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے کام نے کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے انٹر نیشنل ارائیول و ڈیپارچر پر صفائی روک دی گئی جگہ جگہ کچرا موجود ہے۔ احتجاج کی وجہ سے واش رومز کی صفائی بھی رک گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔