بلدیہ وسطی میں گریڈ1 کے ملازم کو ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا

Feb 25, 2023 | 12:12 PM

ایک نیوز: بلدیہ وسطی میں انتظامیہ نے اندھیرنگری چوپٹ راج کی مثال قائم کردی۔ گریڈ 1 پر بھرتی ملازم کو مبینہ طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر کی اہم پوسٹ پر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی میں 1 گریڈ کا چوکیدار ڈپٹی ڈائریکٹر لگا دیا گیا۔ ملازمین کی شکایت پر اینٹی کرپشن نے ریکارڈ طلب کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ نور محمد کو مبینہ طور پر چوکیدار بھرتی کیا گیا۔ تاہم مذکورہ شخص نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے غیرقانونی طریقے سے گریڈ 16 میں ترقی حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق بات یہاں بھی ختم نہ ہوئی۔ نور محمد نے سیاسی اثرورسوخ سے خود کو ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس تقرر کرالیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کا عہدہ گریڈ 17 کے لئے مختص ہے۔

نور محمد کی غیرقانونی ترقیوں پر ملازمین نے اینٹی کرپشن سے شکایت کردی۔ جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اینٹی کرپشن نے نورمحمد کو ملازمت اور ترقیوں کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

مزیدخبریں