ایک نیوز: تحریک لبیک نے مہنگائی کیخلاف پیر 27 فروری کو شٹر ڈاؤن کی کال دیدی ۔مختلف تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام کا خاتمہ اور ملک کو معاشی و سماجی سمیت ہر لحاظ سے مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں،بلوچستان میں مظلوم اور کمزور خاندان پر قیامت ڈھا دی گئی،مجال ہےحکمران اقتدار کے نشے سے باہر آئے ہوں،سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو حاصل مراعات فوری ختم کی جائیں،ہڑتال جیسے سخت اقدام کا فیصلہ غریب عوام کے مفاد اور مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے کیا، ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب کرنا اب ہر طبقے کی ذمہ داری ہے، قومی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے ذمہ دار سیاستدان ہیں۔
امیر تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی نے کہا ہے کہ فیکٹریاں اور کارخانے چلیں گے تو معیشت کا پہیہ اور غریب کا چولہا بھی چلے گا،پی ڈی ایم حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر گامزن ہے،تحریک لبیک نے مہنگائی کیخلاف پیر 27 فروری کو شٹر ڈاؤن کی کال دیدی ہے۔مختلف تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان بھی کردیا ہے۔