معاشی بحران، معروف کار ساز کمپنی نے پروڈکشن پلانٹ بند کردیا

Feb 25, 2023 | 11:49 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : پاکستان میں معاشی بحران نے مقامی آٹو سیکٹر سمیت تمام صنعتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔سازگار انجینرنگ ورک لمیٹڈ نے صنعت کی مشکل صورتحال کے پیش نظر گاڑیوں کی پیداوار کو چھ دنوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ انکی تھری وہیلر کی پیداوار کی سہولت جاری رہے گی لیکن ہیول اور BAIC گاڑیوں کی پیداوار متاثر ہوگی۔اس سال جنوری میں گاڑی کے یونٹ ہیول کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔ کمپنی نے ایک ماہ میں 416 یونٹس فروخت کیے جو  کہ پاکستان میں اپنے آغاز کے بعد سے ایک ماہ میں سب سے زیادہ فروخت کاریکارڈ ہے۔

فی الحال ہیول کے پاس اپنی لائن اپ میں صرف ایک ایس یو وی گاڑی موجود ہے ۔ ایچ 6 ایس یو وی  تین قسموں میں دستیاب ہے جس میں ایک ہائبرڈ ویریئنٹ بھی شامل ہے جو پاکستان کی پہلی اور مقامی طور پر اکلوتی ہائبرڈ ایس یو وی بھی ہے۔
اگرچہ، حالیہ قیمتوں اور ٹیکس کی شرح میں اضافے نے ایس یو وی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے اور ایس یو وی  1 کروڑ کےکلب میں شامل ہو گئی ہے۔ یہ پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل کی جانے والی واحد ہائبرڈ ایس یو وی ہےلیکن افسوس کی بات ہے کہ بہت سے لوگ اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

مزیدخبریں