ایک نیوز: عازمین حج و عمرہ کیلئے خوشخبری۔ آب زم زم کو زیادہ دیر تر محفوظ بنانے والی جدید طرز کی بوتلیں متعارف کروادی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد الحرام میں زمزم کے پانی کی نئی بوتلوں کا افتتاح کیا ہے۔ نئے ماڈل اور ڈیزائن کی زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کردہ بوتلوں کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر صدارت عامہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
الشیخ عبدالرحمان السدیس نے "زمزم آب رسانی" انتظامیہ کے کردار کو سراہا جو خدا کے مقدس گھر کی زیارت کرنے والوں کو بابرکت پانی پہنچانے اور تقسیم کرنے کے لیے مسجد حرام کی راہداریوں اور صحنوں میں اختیار کیے جانے والی احتیاطی تدابیر اور طریقوں پر عمل کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حج اور عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کے لیے آئے عازمین میں زم زم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بابرکت پانی کی قیمت کے مطابق فراہم کی جانے والی خدمات کی ضرورت پر زور دیا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت کی جانب سے عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔