ایف آئی اے کی عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کیلئےعدالت میں درخواست دائر

ایف آئی اے کی عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کیلئےعدالت میں درخواست دائر
کیپشن: ایف آئی اے کی عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کیلئےعدالت میں درخواست دائر

ایک نیوز:  ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا طبی معائنہ کروانے کیلئے بینکنگ کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے  مطابق ایف آئی اے کی درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کیلئے پمز یا پولی کلینک کا بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرنے کی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیر التوا ہے،عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فائدہ اُٹھارہےاور عدالت پیش نہیں ہورہے، عمران خان ایف آئی اے کے ساتھ تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کررہے، عمران خان کو آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کینسر ہسپتال کی جمع کروا رہے،شوکت خانم ہسپتال کی سربراہی عمران خان کرتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میڈیکل رپورٹ کو معتبر تسلیم نہیں کرسکتے، عمران خان کا پمز یا پولی کلینک ہسپتال سے طبی معائنہ کروانا چاہیے،پمز یا پولی کلینک میں کی گئی عمران خان کی طبی رپورٹس کو زیرغور لایاجاسکتاہے، عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر عمران خان کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاجائے۔