ایک نیوز: پاکپتن میں درخواست بازی کی رنجش پر ملزمان نے تیزاب پھینک دیا جس سے نوجوان بری طرح جھلس کر جان کی بازی ہار گیا۔
رپورٹ کے مطابق درخواست بازی کی رنجش پر ملزمان نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا جس سے نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہوا اور بعد میں جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان اکرام کی مخالفین کے ساتھ دیرینہ رنجش چل رہی تھی،اکرام گھر میں سورہا تھا کہ ملزمان نے آکر تیزاب پھینک دیا۔۔زخمی محمداکرم کو لاہور منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں دم توڑ گیا۔واقع پاکپتن کے نواحی گاؤں 349 ای بی میں پیش آیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122 اور کرائم سین کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔وارادت کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر دی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور، کوٹ لکھپت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا تھا۔ پولیس کے مطابق چندرائے روڈ کا رہائشی محمد ارسلان گھر میں موجود تھا جسے نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کو دیرینہ عداوت پر قتل کیا گیا ۔جس کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔