راولپنڈی میں پتنگ بازی سے 3 افراد جاں بحق، آئی جی کے نوٹس پر 3 تھانیدار معطل

Feb 25, 2023 | 10:44 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پابندی کے باوجود راولپنڈی میں پتنگ بازی پر آئی  جی پنجاب نےسخت ایکشن لیتے ہوئے راولپنڈی کے تین تھانوں کے بڑے تھانیداروں کو معطل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق  راولپنڈی میں بسنت پر پابندی کے احکامات منچلوں نے ہوا میں اڑادیئے خطرناک کیمیکل ڈور کے استعمال،  فائرنگ اور چھتوں سے گرنے کے مختلف واقعات میں سات سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔  آئی  جی پنجاب نےسخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل، ڈی ایس پی نیوٹاون سرکل معطل  کر دیا اس کے علاوہ راولپنڈی کے تین تھانوں کے بڑے تھانیدار بھی معطل  کیا گیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او صادق آباد، ایس ایچ او ائیرپورٹ، ایس ایچ او رتہ امرال شامل ہیں۔

 نماز جمعہ کے فورا بعد راولپنڈی کے، شہریوں کی بڑی تعداد چھتوں پر چڑھ گئی اور پتنگ بازی کا خونی کھیل شروع ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے چند گھنٹوں میں زخمیوں کی تعداد درجنوں تک پہنچ گئی اب تک 50 سے زائد زخمیوں راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتال میں لائے گئے  ہیں ۔موہن پورہ میں 7سالہ بچی سر میں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوئی  فضل آباف میں 14سال کمیل کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی جبکے 20سالہ ارحم بھی سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔منچلے چھتوں پرمیوزک کے ساتھ اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے راولپنڈی پولیس کا کہنا یے کہ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ 316 پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں