کرکٹ کا انوکھا واقعہ، 20 سال بعد تاریخ نے خود کو ہو بہو دہرایا

کرکٹ کا انوکھا واقعہ، 20 سال بعد تاریخ نے خود کو ہو بہو دہرایا

ایک نیوز: کرکٹ گراؤنڈ میں 20 سال قبل ہونے والی چیز کو بالکل اسی طرح دوبارہ دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے۔

رپورٹ  کے مطابق 2003 میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر مکھایا این ٹینی نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز چندرپال کو آؤٹ کیا تھا۔ 20 سال بعد جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹور میچ کھیلا گیا۔اس میچ میں 20 سال قبل کھیلے گئے کھلاڑیوں کے بیٹوں نے اپنی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور حیرت انگیز طور پر اس مرتبہ پھر جنوبی افریقا کے باؤلر کے بیٹے نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کے بیٹے کو دونوں مرتبہ آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ 2003 اور 2023 میں ہونے والے ان دونوں میچز میں اور بھی چیزیں مشترکہ ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے چندرپال بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے تھے جب کہ ان کا بیٹا بھی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا ہے اور دونوں باپ اور بیٹا میچ کی دونوں اننگز میں کیچ آؤٹ ہوئے۔اسی طرح جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر مکھایا این ٹینی کا بیٹا بھی فاسٹ باؤلر ہے۔