لاہوردنیا کےآلودہ ترین شہروں میں پھرسرفہرست

لاہوردنیا کےآلودہ ترین شہروں میں پھرسرفہرست
کیپشن: لاہوردنیا کےآلودہ ترین شہروں میں پھرسرفہرست

ایک نیوز: لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صف اول جبکہ کراچی چھٹے نمبر پر آگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کا پہلا اور کراچی چھٹا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔

لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 320 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور اور کراچی میں فضا شہریوں کے لیے انتہائی مضر صحت قرار پائی ہے۔کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 150 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔