ایک نیوز: جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں سے 6 رہنماؤں کو دوسری جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے 6 رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔
شاہ پور جیل منتقل کیے جانے والوں میں زلفی بخاری، فیاض الحسن، صداقت علی عباسی، اعجاز خان، لطافت ستی اور سابق ایم پی اے چوہدری ساجد محمود شامل ہیں۔
دوسری جانب سابق ایم پی اے راجہ خرم زمان سمیت 41 مقامی رہنماؤں کو حافظ آباد جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
پی ٹی آئی کے 41 مقامی رہنماؤں کو قیدی بس کے ذریعے حافظ آباد جیل روانہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں گرفتاری دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں میں سے 47 افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔
زلفی بخاری، فیاض الحق چوہان، اعجاز خان اور صداقت عباسی کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔