ایک نیوز: اسلام آباد میں زیرتعمیر پل کا پلر گرنے سے2 مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا۔پلر گرنے سے2 مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد مزدور ملبے تلےدب گئے۔جن کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیرتعمیر پل کا پلر گرنے کے وقت پلر کی بھرائی کا کام جاری تھا۔ ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے موقع پر پہنچ گئے۔چیئرمین سی ڈی اے ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ترجمان سی ڈی اےکی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹرالر نے شٹرنگ کی سپورٹ کو ٹکر ماری۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ریسکیو ٹیمیں، اسسٹنٹ کمشنرز ، این ایل سی، اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر نگرانی ریسکیو امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ابھی تک تین مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ ایک مزدور ملبے کے نیچے دبنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید کہا ہے کہ عوام سے گذارش ہے بہارہ کہو کی جانب جانے سے گریز کریں اور امدادی کارروائیاں میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔
اسلام آباد: بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے سے ایک مزدور جاں بحق،اور کئی زخمی ہوگئے، واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا pic.twitter.com/YZUVI5W2ah
— AIK News News (@pnnnewspk) February 25, 2023