ایک نیوز: آسٹریلیا میں آسمان سے زندہ مچھلیوں کی بارش ہوئی جس سے شہری یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے دور دراز قصبے میں بارش کے دوران آسمان سے مچھلیاں برس پڑیں۔ یہ غیر معمولی نظارہ دیکھ کر وہاں کےرہائشی حیران رہ گئے۔ یہ حیرت انگیز مناظر آسٹریلیا کے جنوب مغرب میں صحرائے تنامی کے شمالی کنارے پر واقع قصبے لجامانو میں دیکھے گئے ہیں۔
گاؤں کے بزرگ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ 2010 میں بھی اس قصبے میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوئی تھی۔لجامانو کے کونسلر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک بڑا طوفان بستی کی طرف بڑھتا ہوا دیکھا گیا تھا۔مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ موسلادھار بارش ہوگی لیکن جب بارش شروع ہوئی تو مقامی لوگوں نے آسمان سے پانی کے ساتھ مچھلیاں گرتی بھی دیکھی۔ آسمان سے گرنے والی زندہ مچھلیاں چھوٹے سائز کی تھیں جنہیں مقامی بچوں نے پکڑ کر پانی کے برتن میں ڈالا۔
In a freak weather event, alive fish started falling from the sky at the Lajamanu community on the edge of the #Australian desert.
— last_goose (@ElaBoubou) February 21, 2023
Tornados can suck up fish from lakes and drop them 100s of km away, and if the fish are lucky they won't freeze, and they'll survive the fall. pic.twitter.com/G1LXoNz1qI
ماہرین موسمیات کا کہنا ہےکہ ایسے واقعات بڑے پیمانے پر آنے والے طوفانوں کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جو دریاؤں سے پانی اور مچھلیوں یا دیگر چھوٹے آبی جانداروں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور پھر آسمان سے یہ جاندار ہوا کے ذریعے گرتے ہیں۔کچھ افراد نے اس بارش کو خدا کی ایک نعمت قرار دیا۔