معیشت دباؤ کا شکار، آئی ایم ایف معاہدےسےبہتری کا امکان ہے:نوید قمر

معیشت دباؤ کا شکار، آئی ایم ایف معاہدےسےبہتری کا امکان ہے:نوید قمر
کیپشن: معیشت دباؤ کا شکار، آئی ایم ایف معاہدےسےبہتری کا امکان ہے:نوید قمر

ایک نیوز: وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت میں بہتری کا امکان ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ امریکا ہماری برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے، امریکا سے تجارت کو فروغ دینے کیلئے کاروباری طبقے کو مراعات دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ پروگرام پر مثبت پیشرفت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی، اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے۔