ایک نیوز: قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے موجودہ حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے لندن میں ملاقات کی تھی۔ جس میں انہوں نے آزادکشمیر کی موجودہ حکومت پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان کی جیل بھرو تحریک کو غیر اہم قرار دے دیا۔
نواز شریف سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی لندن میں ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نے عمران خان کی تحریک کوغیراہم قراردیتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں کوئی بات ہو تو کریں۔
اس کےعلاوہ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگرجماعتوں کےساتھ مل کر سوچیں گے کہ اگر عدم اعتماد لاتے ہیں تو عوام کو کیا فائدہ ہوگا۔
اس سے قبل نواز شریف نے گزشتہ روز اہم رہنماؤں سے مشاورت کے بعد پارٹی کو عام انتخابات کی حتمی تیاری کی ہدایات جاری کی تھیں۔