ایک نیوز: رحیم یار خان میں موٹر وے ایم 5 پر مسافر بس، وین اور جیپ میں ٹکر کے نتیجےمیں 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ موٹر وےایم 5 پر رکن پور کے قریب مسافر وین کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا ،مسافر وین کے زخمیوں کو بچانے کی کوشش جا رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی مسافر بس وین سے ٹکرا گئی۔
جبکہ بس کے پیچھے آنے والی جیپ بس سے ٹکرا گئی، حادثے کےنتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زئد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔