ایک نیوز :مودی سرکار کی بڑھتی نا انصافیاں اور مظالم سے تنگ آکر سکھ کمیونٹی اپنی حفاظت میں ہتھیار اُٹھانے پر مجبور ہو گئی۔بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامیوں نے اجنالہ پولیس اسٹیشن پر قبضہ بھی کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں کی آزاد خالصتان تحریک زور پکڑنے لگی ہے اور بھارت میں خالصتان کے حامی سکھوں اور پولیس میں تصادم کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
ہندوستان میں ناانصافی اور شدت پسندی کے خلاف سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔تنظیم ’وارث پنجاب دے‘ کے حامیوں کی جانب سے سکھ رہنما طوفان سنگھ کی گرفتاری کے خلاف اجنالہ تھانے پر دھاوا بولا گیا۔
#WATCH | Punjab: Supporters of 'Waris Punjab De' Chief Amritpal Singh break through police barricades with swords and guns outside Ajnala PS in Amritsar
— ANI (@ANI) February 23, 2023
They've gathered outside the PS in order to protest against the arrest of his (Amritpal Singh) close aide Lovepreet Toofan. pic.twitter.com/yhE8XkwYOO
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کے ساتھ تصادم میں پولیس اہلکار اور تنظیم کے کارکنان زخمی ہوئے۔