(سدھیر چودھری :ایک نیوز )حکومت کی طرف سے منی بجٹ پیش کرنے کے بعد اشیائے خورونوش کے ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق موبائل فون، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، ڈیٹا کیبل، موبائل کور سمیت تمام اسیسریز 100 فی صد تک مہنگی ہو گئیں، حکومت نے کفائت شعاری کمیٹی کی تجاویز کو نظر انداز کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے دبائو پر منی بجٹ لاگو کر دیا، 170 ارب روپے کے ٹیکسوں کے بوجھ تلے غریبوں کے ساتھ سفید پوش بھی دب گئے، کاروباری افراد کہتے ہیں کہ خرچے بڑھ گئے اور آمدن نہ ہونے برابر ہے۔ تاجرشہریوں نے کہا ہے کہ 40 سے 50 ہزار روپے میں ملنے والے لیپ ٹاپ کی قیمت 1 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی، 2 جی بی ریم کا موبائل 15 ہزار سے بڑھ کر 30 سے 35 ہزار روپے کا ہو گیا۔
شہریوں نے کہا کہ دکانوں کے کرائے بڑھتے جا رہے ہیں اور کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے، حکومتی معاشی پالیسیاں دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ سفید پوش کو بدحال نہیں کنگال کرنا چاہتی ہے، معاملہ ایسے ہی چلتا رہا تو کاروبار بند ہو جائیں گے۔
منی بجٹ :اشیا ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں
Feb 25, 2023 | 00:36 AM