امریکی ریاست میں ایک عمارت میں مقیم منفرد قصبہ

 امریکی ریاست میں ایک عمارت میں مقیم منفرد قصبہ
کیپشن: A unique building-based town in the US state

ایک نیوز :دنیا بھر میں ہزاروں قصبے ہیں مگر کوئی بھی امریکی ریاست الاسکا کے Whittier جیسا نہیں۔وہ منفرد قصبہ جس کی تمام آبادی ایک عمارت میں مقیم ہے۔
  ایک ایسا علاقہ جو گاؤں سے بڑا اور شہر سے چھوٹا ہو وہ قصبہ کہلاتا ہے۔اس کی انفرادیت یہ ہے کہ یہاں کے تمام رہائشی ایک ہی چھت کے نیچے مقیم ہیں۔جی ہاں واقعی لگ بھگ 300 افراد کی آبادی پر مشتمل اس قصبے کے 85 فیصد رہائشی ایک 14 منزلہ عمارت میں مقیم ہیں۔

اسی عمارت میں پوسٹ آفس، پولیس اسٹیشن اور کریانے کی دکانیں موجود ہیں۔اس قصبے تک رسائی بھی کافی مشکل ہے اور عموماً کشتی یا ایک سرنگ کے ذریعے وہاں پہنچنا ممکن ہوتا ہے۔اس رہائشی عمارت کی تعمیر 1974 میں ہوئی تھی اور یہ بنیادی طور پر سرد جنگ کے عہد کی ایک فوجی بیرک ہے۔

اس قصبے کے 97 فیصد رقبے کی ملکیت الاسکا ریل روڈ کے پاس ہے اور اسی وجہ سے وہاں کوئی بھی گھر تعمیر نہیں ہو سکا۔وہاں کے رہائشیوں کے مطابق اس عمارت کی تعمیر اس لیے ہوئی تاکہ رہائشیوں کو باہر نکلنے کی ضرورت ہی نہ ہو اور ہر چیز انہیں ایک چھت کے نیچے مل جائے۔

یہاں تک کہ ایک چرچ بھی عمارت کے تہہ خانے میں موجود ہے۔اگر اس قصبے میں باہر سے کوئی آتا ہے تو اسے بھی رہنے کے لیے اسی عمارت کا رخ کرنا ہوتا ہے۔