مہنگائی نے مرغی کاگوشت عام آدمی کی پہنچ سے دورکردیا

Feb 25, 2023 | 00:34 AM

ایک نیوز : مہنگائی نے عام آدمی کی پہنچ سے مرغی کا گوشت بھی دور کردیا۔ایک ماہ قبل ساڑھے 500 روپے فی کلو میں دستیاب مرغی کے گوشت کی قیمت اب 650 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

گوشت کی قیمت میں اضافے سے پریشان دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کی مہنگی خوراک نے پروڈکشن کم کردی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 13 کھرب 47 ارب روپے مالیت کی اشیائے خوردونوش درآمد کیں۔

رواں مالی سال 2022 – 23 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 13 کھرب 47 ارب روپے مالیت کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.29 فیصد زیادہ  رہیں۔

مزیدخبریں