ایک نیوز:الیکشن کمیشن نے کمشنر ڈی جی خان کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ راجن پور کا ضمنی انتخاب مقررہ وقت پر ہی ہو گا۔
ذرائع کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان نے 26 فروری کو ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔کمشنر نے ضمنی درخواست میں انتخاب میں ممکنہ دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
کمشنر کادرخواست میں کہنا تھا کہ پولنگ کے روز دہشتگرد انتخابی عملہ کو یرغمال بنا سکتے ہیں۔خود کش حملے کا بھی خدشہ ہے ۔پولنگ کے دن سے متعلق سکیورٹی اداروں تھریٹ الرٹ جاری کر رکھا ہے۔