ویب ڈیسک:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کویت کاسرکاری دورہ کیا ، ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الرحمٰن سمیت کویت کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کویت کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الرحمٰن ،کویت کے اول نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ فہد یوسف الصباح سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو بٹھانے کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زوردیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مبارک العبداللہ جوائنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا بھی دورہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو اکیڈمی میں ہونے والی تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
کویت پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کویت کا سرکاری دورہ
Dec 25, 2024 | 22:50 PM