معروف قوال استاد شیر علی خان انتقال کر گئے

معروف قوال استاد شیر علی خان انتقال کر گئے
کیپشن: Renowned Qawal Ustad Sher Ali Khan passed away

 ویب ڈیسک : دو   قوال بھائیوں شیر علی، مہر علی کی جوڑی ٹوٹ  گئی،عالمی شہرت یافتہ قوال استاد شیر علی خان انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نامور قوال استاد شیر علی خان انتقال کر گئے، استاد شیر علی خان عرصہ دراز سے علیل تھے ، مرحوم کی نمازہ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

استاد شیر علی نے اپنی قوالی کے ذریعہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، استاد شیر علی کلاسیکی موسیقی کے اصولوں کے ساتھ قولی گانےوالے اچھے فنکار تھے، کلاسیکل گائیکی اور قوالی میں شیر علی خان نے بے مثال شہرت حاصل کی۔