مینڈیٹ چور سرکار سے کسی سنجیدہ رائے یا بیان کی کوئی توقع نہیں، شیخ وقاص اکرم 

Dec 25, 2024 | 21:44 PM

ایک نیوز: ترجمان  پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے مینڈیٹ چور سرکار سے کسی سنجیدہ رائے یا بیان کی کوئی توقع نہیں  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر اطلاعات عطا ءتارڑ کی پریس کانفرنس پر  درعمل  دیتے ہوئے  شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے عطا تارڑ کی پریس کانفرنس جھوٹ اور خرافات کا مجموعہ ہے، تمام الزامات مسترد کرتے ہیں،  مینڈیٹ چور سرکار سے کسی سنجیدہ رائے یا بیان کی کوئی توقع نہیں، بھکاری لیگ میں خود اعتمادی کے فقدان نے انہیں آنکھیں بند کرکے ملک میں جاری سیاسی سرکس میں ناچنے پر مجبور کررکھا ہے، فوجی عدالتوں کی وکالت بھکاری لیگ کی مجبوری اور بقا کا واحد مایوس کن ذریعہ ہے،ان کی   آستینوں  پر آئین اور جمہوریت کے خون کے دھبّے ہیں اور جانتے ہیں کہ عوام کو یہ اب منہ دکھانے کے لائق نہیں ہیں۔  

اپنی سیاست بچانے کیلئے ان لوگوں نے آئین، قانون، جمہوریت، عوام کے بنیادی حقوق  حتی  ٰ کہ آئندہ نسلوں تک کو بیچا ہے، 9 مئی کی آڑ میں ملک کو جنگل بنانے میں مرکزی سہولتکاری نے بھکاری لیگ کو ہمیشہ کیلئے سازشوں کا مرہونِ منت بنا دیا ہے۔  

انہوں نے کہاسازشی بیانیے بنانے اور بیہودہ کہانیاں سنا کر اپنی نوکریاں بچانے کے سوا بھکاری لیگ کے پاس سیاست کرنے کا کوئی راستہ اب باقی نہیں، فوجی عدالتوں میں سول پاکستانیوں کے متنازعہ ترین ٹرائلز نے پوری دنیا میں پاکستان کے جمہوری اور آئینی تشخص کو مجروح کیا ہے، بھکاری لیگ کو عوام اور تاریخ کے کٹہرے میں اپنے سیاسی گناہوں کا پورا حساب دینا ہوگا ،ہمت ہے تو عطاتارڑ اپنی سرکار کو9 مئی کے واقعات اور 8 فروری کے انتخابات پر تاریخی ڈاکے کی آزادانہ تحقیقات کا مشورہ دے، جھوٹ اور الزام تراشی سے یہ ہمیں خوفزدہ کرسکتے ہیں نہ ہی خود کو عوام کی نظروں میں کچھ حیثیت حاصل کرپائیں گے۔  

مزیدخبریں