ایک نیوز: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے وی پی این سروس پروائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق سروسز دینے والی کمپنیز کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جارہا ہے ،کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پروائیڈرز رجسٹرڈ ہوں گے، وی پی این سروس پروائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا، وی پی این سروس پروائیڈرز کی ماننٹرنگ اور ریگولیشن کی جاسکے گی،وی پی این سروس پروائیڈرز پاکستان میں ڈیٹا سینٹرز بنانے کے پابند ہوں گے، پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، بروزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار ہوگا، حکومت لائسنس کی مد میں ایک سے 3 لاکھ روپے وصول کرسکے گی،وی پی این سروس پروائیڈرز مقامی ڈیٹا پروٹیکشن قوانین پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے،پی ٹی اے سائبر حملوں کو نشاندہی اور اسے بہتر طریقے سے ٹریک کرسکے گا۔
ذرائع کا کہناہے سروس پروائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا، پاکستان سافٹ وئیر ہاوسز ایسوسی ایشن نے رجسٹریشن کی درخواست کی تھی۔