ایک نیوز: صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کاکہناہے کھیل ہو یا تعلیم، ہر میدان میں ہماری کابینہ بہترین کام کر رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری نے "یوم قائد تقریب" سے خطاب کے دوران کہاقائد اعظم ہمارے رول ماڈل ہیں اور پاکستان کی شکل میں ان کا بہت بڑا ہم پر احسان ہے ، ان کی یاد میں صرف ایک دن منانا ان کے شایان شان نہیں ہے ، رونا رلانا، آگ لگانا بہت آسان ہوتا ہے جبکہ ہنسانا بہت مشکل ہوتا ہے ،لہذاٰہم نے سوچا کہ 25 دسمبر کا دن گھر میں بیٹھ کر چھٹی منانے کی بجائے ثقافتی طور پر بھرپور انداز میں منایا جائے ،ہم نے ثقافت اور تھیٹر کو ریوائیو کرنا ہے جس کیلئے کمیٹی بنا دی ہے ، وعدہ رہا کہ پنجاب کے بھرپور ثقافت کو دوبارہ ریوائیو کیا جائے گا ،ہمیں اپنے صوبے کی تھیٹر سمیت ثقافتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنا ہے ، گارنٹی دیتی ہوں کہ صرف 25 دسمبر ہی نہیں بلکہ ہر آرٹ کونسل میں ثقافت کے بھرپور پروگرام ہوا کریں گے ، آج تیسری خوشی کرسمس کی ہے جس کو بھی اچھے طریقے سے منا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا آج قائد اعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف دونوں کا یوم پیدائش ہے ،نواز شریف کا سٹیمنا آج بھی ہم سب سے بہت زیادہ ہے اسی طرح وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز بھی انتہائی لگن اور محنت سے کام کرتی ہیں ، چین میں بھی مریم نواز نے بے انتہا کام کیا، وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز کی سربراہی میں پنجاب ہر میدان میں آپ کو آگے جاتا نظر آئے گا ، پاکستان خصوصا پنجاب کا خوبصورت اور پرامن چہرہ آپ کو نظر آئے گا ، ستھرا پنجاب پورے ملک کا سب سے بڑا پروگرام ہے، پاکستان خصوصا پنجاب کا خوبصورت اور پرامن چہرہ آپ کو نظر آئے گا ، ستھرا پنجاب پورے ملک کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس سے نہ صرف صفائی ہو گی بلکہ اس سے دیگر مقاصد بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کہنے کو اس ملک میں ایک کھلاڑی بھی آیا تھا لیکن وہ ملک کے ساتھ کھیل کر چلا گیا ،کھیل ہو یا تعلیم، ہر میدان میں ہماری کابینہ بہترین کام کر رہی ہے ، حنا پرویز بٹ خواتین کیخلاف تشدد وغیرہ کے کیسز پر بہت اچھا کام کر رہی ہیں ، یہ ہماری حکومت کا کمال ہے کہ خواتین پر تشدد کا ہر ملزم 24 سے 48 گھنٹوں میں لازمی پکڑا جاتا ہے، اب پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین پر تشدد کے ملزموں کو عدالتوں سے سزا دلوائے ۔