تحریک انتشار ملٹری کورٹس کے معاملے کو متنازعہ بنا رہی ہے، عطاء تارڑ  

Dec 25, 2024 | 17:10 PM

ایک نیوز: وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے تحریک انتشار ملٹری کورٹس کے معاملے کو متنازعہ بنا رہی ہے ۔  

تفصیلات کے وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے میڈیاسے گفتگو    کی، اس موقع پر انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا آج قوم بابائے قوم کا یوم ولادت منا رہے ہیں، قائداعظم کے ویژن  کے مطابق ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔   

انہوں نے کہا کچھ لوگ ملٹری کورٹس کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں، تحریک انتشار ملٹری کورٹس کے معاملے کو متنازعہ بنا رہی ہے، ملٹری کورٹس میں کسی کا ٹرائل اس وقت ہوتا ہے جب کوئی دفاعی ادارے پر حملہ آور ہو، فوجی تنصیبات پر حملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلتا ہے، ملٹری کورٹس میں ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت کیا جاتا ہے، ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت ملٹری ٹرائل ہوتے ہیں، اس میں رائٹ ٹو فیئر ٹرائل متاثر نہیں ہوتا،ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا بانی چیئرمین پی ٹی آئی ماضی میں ملٹری کورٹس کے فضائل بیان کرتے رہے ہیں، جن لوگوں کا ٹرائل ہوا ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، قانون کی حکمرانی ضروری ہے، قائداعظم نے بھی قانون کی حکمرانی کا درس دیا ہے، جن کا ملٹری ٹرائل ہوا وہ قانون کے مطابق ہوا ہے، پاکستان نے کبھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، نو مئی کے مجرمان کو قرار واقعی قانون کے مطابق سزا ملے گی، رائٹ ٹو فیئر ٹرائل کو آبزرو کیا جائے گا۔  

مزیدخبریں