اداروں اور شہداء کی بے حرمتی کرنیوالے پاکستانی کہلانے کے قابل نہیں ،امیر مقام  

اداروں اور شہداء کی بے حرمتی کرنیوالے پاکستانی کہلانے کے قابل نہیں ،امیر مقام  
کیپشن: Those who desecrate institutions and martyrs are not worthy of being called Pakistanis

ایک نیوز: وفاقی وزیر امیر مقام کا کہناہے اداروں اور شہداء کی بے حرمتی کرنیوالے پاکستانی کہلانے کے قابل نہیں  ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق قائداعظم کے یوم پیدائش  کے موقع پر امیرمقام نے اپنے  بیان میں کہا ہے قائداعظم کی دن رات محنت سے پاکستان معرض وجود میں آیا، قوم وہی ترقی کرتی ہے جس کو اپنا ماضی یاد ہو، کیا ہم آج قیام پاکستان کے مقاصد پر پورا اتر رہے ہیں ، دہشت گردی، ملکی  معیشت کو مضبوط کرنے پر کوئی سیاست نہیں ہونی  چاہئے ، خیبر پختونخوا ہ کے عوام نے سب سے زیادہ مسائل کا سامنا کیا، ابتر حالات میں بھی پختونوں نے پاکستان کا جھنڈا تھامے رکھا، جو لوگ اپنے اداروں اور شہدا کی بے حرمتی کریں وہ پاکستانی کہلائے جانے کے قابل نہیں ہیں،سول نافرمانی سے کوئی انفرادی نہیں بلکہ ملک کا نقصان ہی ہو گا، بارڈر کی حفاظت ہو، ملک میں کوئی آفت آئے پاک فوج ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے  کہا  دیر آئے درست آئے، ہم ان مذکرات کو خوش آمدید کہتے ہیں، صوبائی حکومت کا مرکزی حکومت پر چڑھائی کرنا دکھ کی بات ہے، صوبائی وسائل کو عوام کے لیے استعمال ہونا  چاہئے،تحریک انصاف لوگوں نے تیسری دفعہ عوام نے مینڈیٹ دیا کیا کارکردگی ہے، باقی صوبوں سے موازنہ کریں پی ٹی آئی سے صوبے کو کیا ڈیلور کیا ہے ،کرم میں کیا ہو رہا ہے، صوبائی حکومت وفاق پر چڑھائی میں مصروف ہے، وزیر اعظم اور آرمی چیف کا ایجنڈا ملک کی  معیشت  کی بحالی ہے، پاکستان امریکا اور نا ہی یورپ کے دباؤ میں آئے گا، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔