ایک نیوز:مزار قائد پر قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مجھے مزار قائد آکر خوشی ہوئی،میں اس سے پہلے کبھی آیا نہیں ہوں، چیمپئنز ٹرافی کے لئے اچھی تیاری ہے۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کام ہے کھیلنا ،میں سیاست میں گھسنا نہیں چاہتا، انڈیا کی مرضی ہے، وہ نہیں آرہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں،وہ پاکستان آتے تو ان کی مہمان نوازی کرتے، پاکستان میں جو بھی آتا ہے ہم مہمان نوازی کرتے ہیں۔