آزربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ،50سے زائد ہلاک

آزربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ،50سے زائد ہلاک
کیپشن: Passenger plane of Azerbaijan Airlines crashed in Kazakhstan, more than 50 killed

ایک نیوز: آزربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا۔
مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اقتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہوا، مسافر طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوا،طیارہ باقو سے چیچنیا جا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق مسافر طیارے کو حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا، طیارے میں 72مسافر سوار تھے جن میں سے25کے بچ جانے کی اطلاعات ہیں،قازق حکام کے مطابق طیارے کے حادثے میں زخمی 27 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔