جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،13خوارجی ہلاک

Dec 25, 2024 | 13:49 PM

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوار ج کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے سرا روغہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، فو ر سز کی کارروائی کے نتیجے میں13خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، مارے گئےخوارج متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،علاقے کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔    

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےا ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا میں 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے، ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کی مکمل سد باب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

مزیدخبریں