ایک نیوز: وزیراعظم نےاپنی رہائشگاہ میں مختلف وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کیں،رہنمائوں سے ملاقاتوں میں دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا گیا۔
وزرا میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، سینئر رہنمارانا مشہود احمد خان شامل تھے ، وزیر اعظم شہباز شریف آج اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹائون پر موجود ہیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزارت سے متعلق کارکردگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ، وزیراعظم شہبازشریف نے نجکاری سمیت اہم معاملات پر وفاقی وزیر سے بریفنگ لی،وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی جانب سے آئی ٹی سے متعلق اہم معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ادویات کی فراہمی ، مریضوں کی منتقلی اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے لئے مختص کر دیا گیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پاراچنار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم کی ہدایت پر پارا چنار کے بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کی ایمرجنسی طبی ضروریات کو پورا کرنے حوالے سے ادویات پارا چنار پہنچانے کے حوالے سے یہ اہم ریلیف آپریشن کر رہا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر 500 کلو گرام ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر فلائیٹ آج پارا چنار پہنچا، پارا چنار سے واپسی پر یہ ہیلی کاپٹر 4 مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے اسلام آباد کے کر آیا۔