جناح کا پاکستان امن، محبت اور ترقی کی علامت ہے:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 

جناح کا پاکستان امن، محبت اور ترقی کی علامت ہے:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 
کیپشن: Jinnah's Pakistan is a symbol of peace, love and development: Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے قائداعظم کےیوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کے اصول اتحاد، تنظیم اوریقین محکم پاکستان کو ایک مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوکے پی کا کہنا تھا کہ ان اصولوں پر عملدرآمد کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، بابائے قوم کے تصور کے مطابق پاکستان میں رواداری، روشن خیالی اور جمہوریت کو فروغ دے کر ہی ہم ا نہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا حق ادا کرسکتے ہیں۔
علی امین کا مزید کہنا تھا کہ محمد علی جناح کا پاکستان امن، محبت، اور ترقی کی علامت ہے، اسی خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے توانائی وقف کیں ہیں، قائداعظم کے وژن کی روشنی میں عوامی فلاح و بہبود کےمنصوبوں پر عمل پیرا ہے۔