ایک نیوز: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بابائے قوم کے یوم پیدائش پر پیغام میں کہنا تھا کہ وطن عزیز کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بابائے قوم کے زریں اصولوں کو اپنانا ضروری ہے ،قائداعظم کے زریں اصول اتحاد، تنظیم اوریقین محکم پاکستان کو ایک مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان اصولوں پر عملدرآمد کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، بابائے قوم کے تصور کے مطابق پاکستان میں رواداری، روشن خیالی اور جمہوریت کو فروغ دے کر ہی ہم ا نہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا حق ادا کرسکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے روایتی دشمن نے ہمارے وطن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں شروع کررکھی ہیںتاہم پوری قوم اتحاد واتفاق کے ذریعہ ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہے، بابائے قوم کو بلوچستان اور یہاں کے لوگوں سے خصوصی محبت تھی۔
وطن کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئےبابائے قوم کے اصولوں کو اپنانا ضروری:وزیراعلیٰ بلوچستان
Dec 25, 2024 | 11:33 AM