ایک نیوز: وزیراعلیٰ سندھ کی مزارقائدپرمیڈیانمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بیرونی سازشوں کو کا میا ب نہیں ہونے دیں گے،ملک کی خاطرقربانیاں دینے والے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ امن وامان کے قیام کےلیے قیادت کوششیں کررہی ہے،تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتاہوں، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ اقلیت آزاد ہیں، فلسطین میں اسرائیل کی بربریت کی مزمت کرتاہوں،کشمیرمیں بھارتی ظلم کی بھی مذمت کرتاہوں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم کو بانی پاکستان کایوم پیدائش مبارک ہو،سندھ امن کاگہوارہ رہاہے، ماضی میں افغان شہریوں کےلیے نرمی رکھی گئی،ہم نے تارکین وطن کوشناخت کرکے واپس بھیجا ،سندھ حکومت قانونی کی بالادستی پرعمل پیراہ ہے۔
ملک کیلئےقربانیاں دینے والے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں:وزیراعلیٰ سندھ
Dec 25, 2024 | 10:53 AM