جسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت

Dec 25, 2024 | 09:48 AM

ایک نیوز: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  جسٹس منصور علی شاہ نے بھیجی گئیں انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ وہ انتظامی جج کےعہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔

مزیدخبریں